2 اکتوبر 2013 - 20:30
ہندوستان: ریاست بہار کے سابق وزیر اعلیٰ کو ۵ سال قید کی سزا

ہندوستان کی ریاست بہار کے سابق وزیر اعلیٰ لالو پرساد یادو کو 900 کروڑ کے چارہ گھوٹالا کیس میں 5 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔

ابنا: ہندوستان کی ریاست بہار کے سابق وزیر اعلیٰ لالو پرساد یادو کو 900  کروڑ کے چارہ گھوٹالا  کیس میں 5 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔ 1996 میں جب لالو پرساد ریاست بہار کے وزیر اعلی تھے اس وقت 900 کروڑ کے چارہ گھوٹالا کیس میں ان کیخلاف سی بی آئی نے مقدمہ درج کیا تھا۔اسی زمانے میں لالو پرساد کو بہار کی وزارت اعلی کے عہدے سے ہٹادیا گیا تھا۔ بد عنوانی کے اس معاملے میں لالو یادو اور بعض دوسرے سیاست دانوں اور اعلیٰ افسروں پر اربوں روپے کی خورد برد کا الزام ہے۔ رانچی کی ایک ذیلی عدالت نے اس مقدمے میں لالو پرساد اور 40 سے زیادہ دیگر اہلکاروں اور سیاسی رہنماوٴں کو قصوروار قرار دیا تھا ۔ بدعنوانی کے مقدمے میں سزایاب ہونے کے ساتھ ہی لالو پرساد کی پارلیمانی رکنیت ختم ہو جائے گی اور ساتھ ہی وہ آئندہ انتخابات لڑنے کے لئے بھی نا اہل ہوجائیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲